ٹک ٹاک کا کریئٹرز کے لیے خوشخبری: سبسکرپشنز سے آمدنی کا 90 فیصد حصہ

08:37 PM, 29 Oct, 2025

کیلیفورنیا:ٹک ٹاک نے اپنے سبسکرپشن ماڈل میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کریئٹرز کو سبسکرپشنز سے ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ ملے گا، جو پہلے 70 فیصد تھا۔ اس تبدیلی کے لیے کچھ مخصوص شرائط بھی رکھی گئی ہیں، جن کے تحت کریئٹرز کو فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار، پچھلے ماہ کی ویڈیوز کے ویوز کم از کم 1 لاکھ اور سبسکرپشن مواد کی تین یا زیادہ ویڈیوز پوسٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ نئی پالیسی کریئٹرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ مضبوط کمیونٹیز بنانے میں مدد دے گی اور انہیں خصوصی فوائد تک رسائی فراہم کرے گی، جیسے کہ سبسکرائبر-اونلی پوسٹس، چیٹ فیچرز اور اسپیشل بیجز۔

فی الحال یہ تبدیلی امریکا اور کینیڈا میں لاگو کی گئی ہے، اور مستقبل قریب میں دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، عالمی سطح پر ٹک ٹاک کا سبسکرپشن پروگرام میں صارفین کے لیے آمدنی کا شیئر 50 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ اقدام ٹک ٹاک کے لیے اپنے کریئٹرز کی حوصلہ افزائی اور پلیٹ فارم کی مقبولیت بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
 
 

مزیدخبریں