وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت دفاع، خارجہ اور خزانہ کے وزرا سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور چیرمین جوائنٹ چیفس بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے قومی سلامتی کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس تین ہفتے قبل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں بھی نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے پاکستان کے اب تک کے خطے کی سطح پر رابطے، وزیر خارجہ کے دورے، وزیراعظم کا دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر بات کی جائے گی جب کہ وزیراعظم دورہ امریکا پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دوست ممالک سے براہ راست رابطوں اور امریکی پالیسی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض ہو گا جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں