وزیر خارجہ خواجہ آصف 3اکتوبر کو امریکہ روانہ ہوں گے

04:16 PM, 29 Sep, 2017

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 اکتوبر کو واشنگٹن کے لئے روانہ ہوں گے ،5 اکتوبر کو امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ۔


اطلاعات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کی سیاسی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان تنائو کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی تیار کرلی گئی۔پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ ہم منصبوںکے مابین پانچ اکتوبر کو ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں خطے میں میں امن و امان، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔


نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان اور امریکی حکام کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتوں کے دوران امریکہ اعلی حکام پاکستان کے تعلقات کو بدستور دوستانہ انداز میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی حکام کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہم منصب ریکس ٹیلر سن کی ملاقات کی درخواست کی گئی جسے پاکستان نے یہ کہہ کر مستردکر دیا تھا کہ آئندہ مناسب وقت پر یہ ملاقات ممکن ہوسکے گی۔

مزیدخبریں