کبیر خان نے رنویر سنگھ کو کپل دیو بنانے کا فیصلہ کر لیا

کبیر خان نے رنویر سنگھ کو کپل دیو بنانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کبیر خان نے بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ کپل دیو کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا ۔ کپیل دیو کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 1983 میں پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی پر قبضہ جمایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران کبیر خان کا کہنا تھا کہ کپل دیو کی زندگی بے شمار فتوحات سے بھرپور ہے۔ تقریب میں کپل دیو سمیت 1983 کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک تھے۔ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان اظہر الدین اور مہیندر سنگھ دھونی پر بنائی گئی فلموں کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر بننے والی فلم میں معروف اداکار رنویر سنگھ کپیل دیو کا کردار نبھائیں گے۔