قندیل بلوچ کے والد نے اپنے قاتل بیٹے کو معاف کردیا،عدالت کا ضمانت لینے سے انکار

قندیل بلوچ کے والد نے اپنے قاتل بیٹے کو معاف کردیا،عدالت کا ضمانت لینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان:مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کے والد نے اپنے قاتل بیٹے کو معاف کردیا جبکہ ضمانت کیلئے عدالت میں بیان حلفی جمع کر وایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس نے ایک نیا موڑ لے لیاہے، مقتولہ کے والد عظیم نے بلاخر وہ کردیا جس کا اندیشہ تھا۔

عظیم ماہڑہ نے قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو معاف کرنے کےلئے عدالت میں درخواست اور بیان حلفی جمع کروادیا ہے،ملزم وسیم مقتولہ کا بھائی ہے جس نے مبینہ طورپر اپنی بہن کو 16 جولائی 2016 میں قتل کردیا تھا .

جس کی ایف آئی آر پولیس تھانہ مظفرآباد میں درج کی گئی، آج ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دی گئی تھی جسے ایڈیشنل سیشن جج سرداراقبال ڈوگرنے مسترد کردی،واضح رہے کہ اس قبل مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ نے متعدد بارکہا تھا کہ وہ کسی صورت میں ملزم کو معاف نہیں کریں گے۔تاہم عدالت نے ضمانت لینے سے انکار کر دیا ہے۔