سیشن جج کے بیٹے کا قتل،سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی گئی

سیشن جج کے بیٹے کا قتل،سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی :سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کے قتل کے جرم میں سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائے موت سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سابق سیشن جج سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کے قتل کا الزام ہے۔عاقب شاہانی کو فروری 2014 میں جامشورو میں قتل کیا گیا تھا۔ سکندر لاشاری حیدرآباد جیل میں قید ہیں، جنہیں آج کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں آج سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو موت کی سزا سنادی۔عدالت نے کیس کے دوسرے مجرم عرفان بنگالی کو بھی سزائے موت سنائی۔