اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم دے دیا.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کے فروغ کیلئے اجلاس ہوا جس میںحکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی۔وزیر اعظم عمران خان ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے.ٹاسک فورس میں تمام صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندہ شامل ہونگے ۔
وزیر اعظم نے کہا،اپنے اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سیاحت سے ریوینیو حاصل کرتے ہیں ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشان دہی کریں، پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے.