نیب نے پی پی کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا

نیب نے پی پی کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا

سکھر:نیب نےسکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

نیب کی ٹیم نے پی پی پی کے انتہائی متحرک رہنما کو ان کے آبائی علاقے علی واہن میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ نیب اس سے قبل سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔

نیب سکھر کی جانب سے زبردست خان مہر پرمحکمہ خوراک میں باردانہ کی خریدوفروخت کے دوران مبینہ کرپشن کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔