کراچی: سپر ہائی وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق، 20 زخمی  

Karachi: 5 passengers killed, 20 injured in bus-trailer collision on Super Highway
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر بس اور ٹریلر کا انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد انچولی کے رہائشی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بدقسمت مسافر کراچی سے خیرپور جا رہے تھے۔

ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنھیں کوٹری تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو تمام ممکنہ طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ تیز رفتاری اور بس ڈرائیور کے غفلت سے پیش آیا۔ متاثرہ بس مسافر کراچی سے مقدس مقام کی زیارت کیلئے جا رہے تھے۔

ٹریلر مالک نے میڈیا کو بتایا کہ بس نے انتہائی تیز رفتاری سے پیچھے سے ٹکر ماری، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے۔ بس ڈرائیور ٹریلر کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک گاڑی اس سے بے قابو ہو گئی۔ ادھر پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔