آڈیو لیک کیس : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

12:18 PM, 29 Sep, 2025

اسلام آباد :  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں یہ مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں