واٹس ایپ نے سٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

03:07 PM, 29 Sep, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے سٹیٹس شیئرنگ میں نئے فیچرز شامل کر دیے ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ کے تحت سٹیٹس کا لے آؤٹ تبدیل کیا گیا ہے اور ویو کاؤنٹ کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام اسٹوریز جیسی خصوصیت ہے۔

اس کے علاوہ، سٹیٹس اسکرین کے دائیں جانب دو نئے بٹن بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنے سٹیٹس کو براہِ راست فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ٹیکسٹ بیسڈ اسٹیٹس کے لیے بھی دستیاب ہے۔

واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ ان نئے شیئرنگ بٹنز کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنا اکاؤنٹ میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر سے لنک کرنا ہوگا، لیکن یہ عمل مکمل طور پر رضاکارانہ ہے اور صارفین جب چاہیں اکاؤنٹ لنک یا ان لنک کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چاہے صارف اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ میٹا کے ساتھ لنک کرے یا نہ کرے، اس کے پیغامات اور کالز ہمیشہ محفوظ رہیں گے اور پرائیویسی یا سیکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن پر دستیاب ہے اور جلد ہی باقی صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں