"عقل کل بننے کی کوشش نہ کریں":وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر سخت ردعمل

05:34 PM, 29 Sep, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شازیہ مری عقل کل بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ وہ نہ صرف ڈکٹیشن دے رہی ہیں بلکہ دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہاں شازیہ مری کا مینڈیٹ نہیں وہاں بلا وجہ مداخلت نہ کی جائے اور ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو جو سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں، وہ وہاں کریں کیونکہ سندھ میں ان کے پاس مینڈیٹ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور پنجاب میں کسی اور کی مداخلت قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں