آئی فون 17 خریدنے والوں کے لیے بری خبر: AI فیچرز میں بگ کی شکایات سامنے آ گئیں

08:36 PM, 29 Sep, 2025

کیلیفورنیا:معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں ماہ اپنی نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کروائی ہے، جس میں چار ماڈلز شامل ہیں: آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس۔ تاہم، نئی سیریز کے صارفین کو ایک بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 سیریز کے متعدد صارفین نے ایپل انٹیلی جنس (AI) فیچرز میں بگ کی شکایات کی ہیں۔ صارفین کو AI فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے اور استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بعض کیسز میں فون کی سٹوریج میں موجود AI فیچرز انسٹال ہونے کے باوجود کام نہیں کر رہے۔

ایپل انتظامیہ نے اس مسئلے سے آگاہی کا اعتراف کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس سافٹ ویئر بگ کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

نئی آئی فون 17 سیریز میں ایپل نے آئی فون پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر متعارف کرایا ہے۔ نئے ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو شامل کیا گیا ہے اور بیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے۔

صارفین سے درخواست ہے کہ اگر وہ نئے آئی فون 17 سیریز خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فی الحال AI فیچرز سے متعلق اس مسئلے پر غور کریں اور ایپل کی جانب سے آنے والے اپ ڈیٹس کا انتظار کریں۔

مزیدخبریں