کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے دو سیکٹرز سیل

01:24 PM, 30 Apr, 2020

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق دونوں سیکٹرز میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔
 

مزیدخبریں