’شیرکا شکار کرنا آسان نہیں رہا، اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہیں گے‘ 

’شیرکا شکار کرنا آسان نہیں رہا، اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہیں گے‘ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، ہم اپنا اور عوام کا حق واپس لے کر رہیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’مسلم لیگ (ن) ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے۔۔۔ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔ شیر کو ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ (ن) اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی، انشاءاللہ!‘ 

e192eef663f350d5b6dd7157877b3b2f


واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایک تیر سے اتنے شکار۔ یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔‘ 

85e1354170fc1cc991e3e8fcb898b229


اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کا انتخابی نتیجہ اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زیر تعمیر مزار قائد کے سامنے کھڑے ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔