چاند نظر نہیں آیا ،سعودی عرب میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا ،سعودی عرب میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی

جدہ :سعودی عرب میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا ،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوا ل کا چاند نظر نہیں آیا ،سعودی عرب میں عید الفطر2 مئی بروز پیر ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا ،چاند دیکھنے کیلئے سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے طور پر شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں ،جس میں ہدایت کی گئی کہ شہری شوال کا چاند آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کریں ۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہری اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں،عرب میڈیا کے مطابق کسی شہر سے شہاد ت نہ ملنے پر یہ اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب میں عید الفطر بروز پیر 2 مئی کو ہوگی ۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔