محسن نقوی کا اسلام آباد جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

10:35 AM, 30 Apr, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر داخلہ نے رات گئے اچانک منصوبے کا دورہ کیا اور موقع پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے دورے کے دوران شاہین چوک، مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر سے فیض آباد تک کی شاہراہ کو ایک ماڈل روڈ میں تبدیل کیا جائے، جس پر جدید لائٹس اور خوبصورت لینڈ سکیپنگ کی جائے۔

شاہین چوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مارگلہ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے شاہین چوک کو سگنل فری بنایا جائے گا۔

انہوں نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو آپس میں جوڑنے والا یہ انٹرچینج نہایت اہم ہے، اسے کشادہ اور جدید بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جناح سکوائر انڈر پاس پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مارگلہ روڈ پر سب سے زیادہ ٹریفک کا دباؤ شاہین چوک پر ہوتا ہے، جہاں انڈر پاس بننے سے صورتحال میں واضح بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں