ہماری حکومت کے کامیاب ابتدائی 100 دن عقل کا انقلاب ہے،صدر ٹرمپ

11:22 AM, 30 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

مشی گن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ ڈیل منصفانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، اور وہ اس معاملے میں جلدی کامیاب ہو جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ دن تاریخ کے سب سے کامیاب دن ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے پاگل پن اور ٹرانس جینڈر نظریات کو باہر نکال دیا ہے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کو کامیاب قرار دینا عقل کا انقلاب ہے۔ وہ مضبوط سرحدیں، بہتر تعلیم اور کم شرح سود کے حامی ہیں۔ ٹرمپ نے ری پبلکنز سے کہا کہ وہ ان کے بجٹ پلان کی حمایت کریں۔

صدر نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکس بڑھانا چاہتے ہیں، اور ان ری پبلکنز کو باہر نکال دینے کی بات کی جو ان کے ایجنڈے کی حمایت نہیں کرتے۔

ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت کے آغاز میں ہی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی افراد کے لیے فلاحی منصوبوں پر پابندی لگا چکے ہیں اور غیر قانونی بچوں کو خودکار شہریت دینے کے نظام کو ختم کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں