پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

12:19 PM, 30 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی  : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کا آغاز شدید مندی سے ہوا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 192 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ کاروباری دن سٹاک مارکیٹ میں 808 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انڈیکس 1,14,872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف  کرنسی مارکیٹ میں قدرے مثبت خبر آئی ہے، جہاں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 281.02 روپے سے کم ہو کر 280.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں