وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے سرمایہ کاروں کی ملاقات

12:51 PM, 30 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد  : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر معروف آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اور یہ سرمایہ کاری پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے ملک کو خطے میں ٹیکنالوجی، فنانس اور اختراع کا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دے رہی ہے، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے طویل مدتی شراکت داری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں