لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: رکشہ ساز کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد

03:36 PM, 30 Apr, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے رکشہ ساز کمپنیوں پر نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے کے مطابق، رکشہ مینوفیکچررز اور ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی رکشہ فروخت نہ کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالتی ہدایات کے مطابق رکشہ مینوفیکچررز کے ساتھ مذاکرات کیے، جس میں انہیں یہ واضح کیا گیا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر رکشہ خریدار کو نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ جن مینوفیکچررز نے ان شرائط پر عمل نہیں کیا، ان کو جون 2025 کے بعد لائسنس کی توسیع نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں