موسمیاتی بحران کی شدت، نوجوانوں کو آگاہی کی ضرورت: شیری رحمان

04:07 PM, 30 Apr, 2025

اسلام آباد:سینیٹر شیری رحمان نے موسمیاتی تبدیلی کو انسانی بقاء کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ 73 فیصد پاکستانی نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے لاعلم ہیں، جب کہ 83 فیصد اس پر کام کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں رہنمائی میسر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، صاف پانی کی عدم دستیابی سے مہلک بیماریاں واپس آ رہی ہیں، اور صفائی کی ناقص صورتحال پولیو جیسے مسائل کو جنم دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹوں کے بھٹے، فصلوں کا جلایا جانا اور سرحد پار آلودگی، پنجاب میں سموگ کا سبب ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سائنسی مسئلہ ہے، جس پر تمام حکومتوں کو سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں