"یہ تو دل ہی نہیں مانتا"،سجل علی اور فواد خان کی بھائی بہن کے کردار میں ویڈیو وائرل

04:29 PM, 30 Apr, 2025

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان اور سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں سٹارز نے بھائی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔ اس ویڈیو میں فواد خان کو اپنی بہن سجل علی کو رخصتی کے وقت الوداع کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی جانے والی محبت اور جذبات نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، لیکن اس کے باوجود مداحوں کی توقعات کچھ اور تھیں۔

زیادہ تر شائقین کی خواہش تھی کہ فواد خان اور سجل علی کو ایک رومانوی جوڑی کے طور پر پردے پر دیکھا جائے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، جس میں ایک صارف نے کہا کہ "ہم اسے اس انداز میں نہیں دیکھ سکتے"، جبکہ ایک اور مداح نے یہ بھی کہا کہ "یہ تو دل ہی نہیں مانتا"۔

مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے فواد خان اور سجل علی کو جلد ہی کسی رومانوی فلم یا ڈرامے میں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مزیدخبریں