"ایران ہار مان لے، ہم مقاصد حاصل کر چکے ہیں": صدر ٹرمپ کا سخت پیغام

09:22 AM, 30 Apr, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت ترین موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اب اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے کیونکہ امریکہ جنگ میں اپنے تقریباً تمام مقاصد حاصل کر چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ ٹیلی فون پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم انہوں نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ تجاویز کو صاف طور پر مسترد کر دیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی پیشکشیں امریکی مفادات اور سیکیورٹی معیار پر پوری نہیں اترتی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جب تک ایران کے ساتھ ایک نیا اور جامع جوہری معاہدہ طے نہیں پا جاتا، تب تک آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی اور سخت اقتصادی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہم کسی ادھورے معاہدے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ناکہ بندی تب ہی ختم ہوگی جب ایران اپنے رویے میں مکمل تبدیلی لائے گا۔

مزیدخبریں