عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، برطانوی خام تیل 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

10:15 AM, 30 Apr, 2026

لندن/نیویارک: ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کے باعث عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمتیں گزشتہ چار سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔عالمی تجارتی مراکز میں برطانوی خام تیل (Brent Crude) کی قیمت میں اچانک 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خام تیل کی نئی قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی نئے جوہری معاہدے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
 آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے کلیدی گزرگاہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے ناکہ بندی جاری رکھنے کے فیصلے نے عالمی سپلائی چین میں بڑے تعطل کا خوف پیدا کر دیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کی نئی تجاویز کی مستردگی اور "جنگی مقاصد کے حصول" کے دعووں نے عالمی سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مارکیٹ ریٹس پر پڑا ہے۔

مزیدخبریں