اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاسپورٹ کے حصول کے نظام کو جدید بنانے اور شہریوں کی مشکلات ختم کرنے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس میں کیے گئے سب سے اہم فیصلے کے مطابق، نارمل پاسپورٹ کے اجراء کی میعاد 21 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو طویل انتظار سے بچانا اور پاسپورٹ کی ترسیل کے عمل کو تیز بنانا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ دفاتر میں شفافیت لانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کیں۔ 15 روزہ ڈیڈ لائن: پاسپورٹ دفاتر میں اگلے 15 روز کے اندر مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اب تمام فیسیں اور ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ہوں گی۔
تاجر برادری کی سہولت کے لیے "بزنس پاسپورٹ" کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سفری دستاویزات مل سکیں۔
پاسپورٹ کے حصول میں بڑی آسانی: نارمل پاسپورٹ کی میعاد 21 سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی
12:56 PM, 30 Apr, 2026