لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبے میں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اب پنجاب میں کوئی بھی علاقہ 'نوگو ایریا' نہیں رہے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے حوالے سے اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کچے کے علاقے کو ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومتی دباؤ اور کامیاب حکمت عملی کی بدولت کچے کے ڈاکوؤں نے خود ہتھیار ڈالے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا، "کچا اب کچا نہیں رہے گا، ہم اسے پکا کریں گے"، جس کا مطلب علاقے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور مستقل حکومتی رٹ قائم کرنا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور کچے کے عوام کو بھی اب ریاست کے تحفظ اور ترقی کے ثمرات ملیں گے
"کچا اب کچا نہیں رہے گا، اسے پکا کریں گے": عظمیٰ بخاری کا نوگو ایریاز کے خاتمے کا اعلان
04:35 PM, 30 Apr, 2026