لاہور قلندرز نے ویرات کوہلی کو خریدنے کی خواہش کاا ظہارکردیا

لاہور قلندرز نے ویرات کوہلی کو خریدنے کی خواہش کاا ظہارکردیا

لاہور:بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی شاندار بلے باز ی کی بدولت دنیا بھر کی لیگز کی نظروں میں ہیں اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے بھی ان پر نظریں جمائی ہوئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 28سالہ کوہلی کی مہارت اور ٹیلنٹ سے متاثر لاہور قلندرز اور ڈربن قلندرزکے مالک فواد رانا نے ویرات کو ہلی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم افسوس ناک بات یہ ہے کہ ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کسی کھلاڑی کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی ۔