آ پریشن کے دوران ڈاکٹروں کی لڑائی نے نوزائیدہ کی جان لے لی

آ پریشن کے دوران ڈاکٹروں کی لڑائی نے نوزائیدہ کی جان لے لی

نئی دہلی:بھارت کے شہر جودھپور کے سرکاری ہسپتال میں آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی لڑائی نے نوزائیدہ کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر جودھپور کے سرکاری ہسپتال میں پیش آیا ہے جہاں آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی لڑائی نے نوزائیدہ کی جان لے لی ۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی شہر جودھپور کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز دوران ا?پریشن ا?پس میں جھگڑ رہے تھے، اس موقع پر انھیں ٹیبل پر بے ہوش لیٹی مریضہ کا بھی کوئی خیال نہیں تھا۔ دونوں ڈاکٹرز آپس میں جھگڑتے رہے اور ایک دوسرے کو لعن طعن بکتے رہے۔
اس واقعے کی ویڈیو نے انڈین مسیحاو¿ں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ جب یہ جھگڑا ہو رہا تھا اس وقت ایک خاتون آپریشن تھیٹر کی ٹیبل پر بے ہوش پڑی تھی، جسے فوری سرجری کی ضرورت تھی لیکن ڈاکٹرز نے اسے نظر انداز کر کے آپس میں جھگڑنا شروع کر دیا۔