پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہو گا جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔