پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد:مہنگائی سے ستائی عوام کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے تک کی حیران کن کمی کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا چارٹ بھی لگا دیا ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کرتے ہوئے 91 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 4 روپے 27 پیسے کمی کے بعد 99 روپے57 پیسے ہوگی۔

b279fb9dd55543b0016bdcab99eb1d1c

انہوں نے بتایا کہ 7 روپے 66 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹرہوگی، اس کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔