بنگلہ دیش کو شکست ، افغانستان سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا 

بنگلہ دیش کو شکست ، افغانستان سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا 
سورس: Twitter

شارجہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں افغانستان نے نجیب اللہ زادران کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

افغانستان نے بنگلادیش کا 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کیے۔

مصنف کے بارے میں