ووٹر ادھیکار یاترا: اپوزیشن نے مودی حکومت پر ووٹ چوری کا الزام لگا دیا

12:45 PM, 30 Aug, 2025

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے شروع کی گئی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ مہم نے مودی سرکار کی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے انتخابی فہرستوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’ووٹ چور‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموشی اس الزام کا واضح ثبوت ہے۔ بہار کے جلسوں میں تیجسوی یادیو اور مکیش سہنی سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں دعویٰ کیا گیا کہ ایک گاؤں کے 947 ووٹرز کو ایک ہی گھر سے رجسٹرڈ دکھایا گیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ لاکھوں ووٹرز کو الیکشن فہرست سے نکالا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن حکومتی دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ اپوزیشن کے مطابق، یہ عمل بھارتی جمہوریت پر سوالیہ نشان اور آمریت کی علامت ہے۔

مزیدخبریں