نئی دہلی:نئی دہلی میں شدید طوفانی بارشوں نے شہر کی سڑکوں کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے، جہاں پانی اتنا جمع ہوگیا کہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ایک دلچسپ واقعے میں، ایک بس بارش کے پانی میں پھنس گئی، جس کے بعد کئی نوجوانوں نے بس کی چھت سے چھلانگ لگا کر پانی میں تیراکی کرنا شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوان سڑکوں پر جمع پانی میں تیرتے اور خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں، جس پر صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اب دہلی میں میٹرو کی جگہ لائف جیکٹ ضروری ہوگی، جب کہ دوسرے نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے ایشین گیمز کی تیراکی مقابلے دہلی کی سڑکوں پر منعقد کیے جا سکتے ہیں۔