پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع

04:16 PM, 30 Aug, 2025

لاہور:پنجاب میں سیلاب کے باعث سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع پر غور جاری ہے۔ یکم ستمبر کو سکولوں کے کھلنے کی تاریخ تھی، لیکن متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی بندش کی وجہ سے چھٹیوں میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عارضی اساتذہ کے لیے خوشخبری سنائی ہے، اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی، اور میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ ٹیچر کو بھی رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں 12 ہزار عارضی اساتذہ کو تین ماہ کے لیے رکھا گیا تھا، جنہیں اب مزید مدت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

مزیدخبریں