لاہور: نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ پروموشن کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق، ڈکی بھائی نے دوران تفتیش جوئے کی ایپ پروموشن میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد ان ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈکی بھائی نے ایپ کی پروموشن کی رقم دبئی کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی تھی، جس پر تفتیش جاری ہے۔
مزید برآں، ڈکی بھائی سے جوئے کی دیگر ایپس کے بارے میں بھی تفتیش کی جائے گی۔ وہ فی الحال جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہیں، اور انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔