جاتی امرا میں نواز شریف سے اہم ملاقات ختم، رہنما روانہ

03:38 PM, 30 Aug, 2026

لاہور(وقاص غوری)جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی فی الحال لاہور میں قیام کریں گے۔

مزیدخبریں