اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری، پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا

06:24 PM, 30 Aug, 2026

استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ پہنچنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور عوام کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اسحاق ڈار نے امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی دعا کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں استنبول پہنچے ہیں۔

مزیدخبریں