جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

06:32 PM, 30 Aug, 2026

اسلام آباد/راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شدید بارش کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے برساتی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز بارش کے دوران برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کیا جائے۔ شہری غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزیدخبریں