جرمنی نے ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا، پاکستان کا ریکارڈ برابر

09:35 PM, 30 Aug, 2026

ایمسٹرڈیم: جرمنی نے سپین کو ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔

فائنل کے تیسرے کوارٹر میں جرمنی کی جانب سے اسٹروتھوف نے واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ جرمن ٹیم نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جرمنی کی اس کامیابی کے ساتھ ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اہم ریکارڈ بھی برابر ہوگیا۔ جرمنی نے پاکستان کے چار مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

اب پاکستان اور جرمنی دونوں نے ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل چار، چار مرتبہ اپنے نام کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں