باپ بننا میری قسمت میں نہیں ،اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے:کرن جوہر

باپ بننا میری قسمت میں نہیں ،اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے:کرن جوہر

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ شادی کرنااور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کیونکہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا،میں نے اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لیے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی کو ادھورا سمجھتا ہوں بلکہ میں اپنے پیشے میں خود کو مکمل سمجھتا ہوں۔ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اورورن دھون سمیت متعدد اداکاروں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں کیونکہ یہ بچے مجھے والدین والی عزت دیتے ہیں۔

کرن جوہر کامیاب کیرئیر کے باوجود تاحال کنوارے ہیں لیکن اب انہوں نے شادی کے حوالے سے حسرت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً شادی کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔