کپتان کی نظر آئندہ الیکشن پر،آصف زرداری سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار

02:37 PM, 30 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے لیکن پاناما کا معاملہ ایسا ہے جس پر تمام جماعتیں اکٹھا ہو سکتی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے بڑے بڑے مگرمچھوں کو بچا جاتے ہیں،،انہوں نے 1992 میں اکنامک ریفارم ایکٹ کے تحت کالے پیسے کو سفید کیا اب بھی ایسا ہی کھیل کھیلیں گے۔
عمران خان نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ یہاں مغل اعظم بیٹھا ہے ،وہ اپنے لوگوں کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے اور مخالف کو جیل میں ڈال دیتا ہے۔اس سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ نے پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور تنظیم سازی کے امور پر مشاورت کی ،انہوں نے نئی ممبر شپ مہم شروع کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں