ویرات کوہلی نےاپنےاور انوشکاشرما کے رشتے کو لیکر خاموشی توڑ دی

 ویرات کوہلی نےاپنےاور انوشکاشرما کے رشتے کو لیکر خاموشی توڑ دی

ممبئی : کرکٹ اور شوبز کا گہرا تعلق طویل عرصے سے ہے، جس کی حالیہ مثال ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔جہاں ویرات کوہلی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا شاندار بلے باز مانا جاتا ہے، وہیں انوشکا شرما بھی بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔ان دونوں کے رشتے کا چرچا طویل عرصے سے میڈیا میں ہو رہا ہے، اور حال ہی میں ان دونوں کی یکم جنوری 2017 کو منگنی کرکے اپنے رشتے کا اعلان کرنے کی بھی خبریں سننے میں آرہی تھیں۔کہ یہ دونوں بہت جلد منگنی کرکے مداحوں سے اپنے رشتے کا اعلان کردیں گے، تاہم ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔

ویرات کوہلی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ 'ہماری منگنی نہیں ہورہی ہے، اور سیدھی سی بات ہے اگر ہماری منگنی ہورہی ہوتی تو ہم اسے کبھی بھی نہیں چھپاتے'۔ویرات نے افواہ پہلانے والے تمام نیوز چینلز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جہاں تمام نیوز چینلز آپ لوگوں کو جھوٹی افواہوں سے پریشان کررہے ہیں، وہاں ہم آپ کی اس پریشانی کو ختم کرتے ہیں'۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بریک اپ کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کررہی تھیں، جس کی وجہ انوشکا شرما کا جلد شادی سے انکار تھا۔

مصنف کے بارے میں