میلبورن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیاگیا

میلبورن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیاگیا

لاہور:ملبورن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی سلو اوور ریٹ پر مصباح الحق اور پوری ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا۔  آئی سی سی اعلامیے کے مطابق میلبورن میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران میچ ریفری رنجن مدوگالے نے مصباح الیون کو مقررہ وقت میں 2 اوورز پیچھے پایا. میلبورن میں پاکستانی ٹیم دو سیشنز میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلہ اننگز اور18رنز سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے لی، سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی قواعد کے تحت پاکستانی پلیئرز پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ کپتان مصباح پر 40 فیصد جرمانہ عائد ہوگیا ہے۔