رات کی تاریکی میں ارجن کپور منہ چھپا کر اپنی بہن سے ملنے پہنچ گئے

رات کی تاریکی میں ارجن کپور منہ چھپا کر اپنی بہن سے ملنے پہنچ گئے

ممبئی :ارجن کپور اپنی بہن انشولا کپور سے کافی قریب رہے ہیں اور ان کا رشتہ کافی پختہ دکھائی دیتا ہے۔ آج ہی انشولا اپنے بھائی اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی سلگرہ منا رہی ہیں۔

ارجن  کپور کو رات کی تاریکی میں منہ چھپاتے ہوئے انشولا کپور کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق ارجن اپنی شکل  آنے والی فلم ‘نمستے کینیڈا’کی وجہ سے چھپا رہے تھے تاکہ مداح ان کے" نئی لُک" نہ دیکھ سکے۔

اس فلم میں پرینیٹی چوپڑا مرکزی کردار نبھائیں گی اور ویپول شاہ اس فلم کے ہدایت کار ہوں گے جو کہ اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔