سیاچن، برفانی تودے کی زد میں آ کر پاک فوج کے 5 جوان لاپتہ ہو گئے

سیاچن، برفانی تودے کی زد میں آ کر پاک فوج کے 5 جوان لاپتہ ہو گئے

سکردو: میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقائی باشندے بھی مصروف ہیں جبکہ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاہم تاحال کسی زخمی یا شہادت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ اسکردو میں برفانی تودہ گرنے کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جن میں پاک فوج کے درجنوں جوان شہید ہو چکے ہیں جب کہ برفانی تودے گرنے کے واقعات میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بھی 80 فٹ اونچا اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودہ گرنے سے 11 شہریوں سمیت پاک فوج کے 128 فوجی شہید ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں