گوجرنوالہ سے سی ٹی ڈی نے 2دہشت گرد گرفتار کرلئے

گوجرنوالہ سے سی ٹی ڈی نے 2دہشت گرد گرفتار کرلئے


گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ کے علاقے پلی نالا کوٹ شیرا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک کلو ساٹھ گرام بارود، دو ڈیٹونیٹرز اور پچاس انچ سیفٹی فیوز برآمد کرلئے۔


ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد گوجرانوالہ میں نئے سال کے موقعے پر کارروائی کرنا چاہتے تھے، ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے نام ابوبکر اور عمران ہیں۔