وزیراعظم 31 جنوری تک گھر چلے جائیں ورنہ ہم بھیج دیں گے ،بلاول بھٹو

01:04 AM, 30 Dec, 2020

کراچی ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم 31 جنوری تک گھر چلے جائیں ورنہ ہم خود بھیج دیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت آگیا ہے اب وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا ۔  وہ 31 جنوری   تک خود چلے جائیں تو زبردست ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ملکی ترقی منفی ہوگئی ہے ۔ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ۔ 31 دسمبر تک پیپلزپارٹی کے سارے اراکین استعفے جمع کرائیں گے ۔پی ڈی ایم نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ استعفےکس وقت جمع کرائیں گے ۔ 

مزیدخبریں