امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو جوہری تعمیرات جاری رکھنے پر سخت دھمکی

09:58 AM, 30 Dec, 2025

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال کیا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا اور ایران کے خلاف قیامت برپا کر دی جائے گی۔

یہ بیان صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں دیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کے اہم مسائل اور غزہ سیز فائر معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حماس کو ہر صورت غیرمسلح کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ اسے کسی معاہدے پر آ جانا چاہیے تاکہ خطے میں تناؤ کم ہو سکے۔

مزیدخبریں