پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

10:11 AM, 30 Dec, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازار حصص میں 624 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 174,521 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 1,495 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ 173,896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں